اوگرا کی سپریم کورٹ سے سی این جی کی عبوری قیمت مقرر کرنے کی استدعا

OGRA

OGRA

اوگرا(جیوڈیسک)اوگرا نے سپریم کورٹ سے سی این جی کی عبوری قیمت مقررکرنے کی استدعا کردی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے 25 اکتوبر کو دیے گئے حقائق کے مطابق قیمت 20 روپے بنتی ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سی این جی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اوگرا نے سی این جی مالکان سے ہونے والے مذاکرات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اوگرا نے عدالت سے عبوری قیمت مقررکرنے کی استدعا کردی۔ اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 11 دسمبرکے اجلاس میں مشیر پٹرولیم موجود نہ تھے، ای سی سی کا آئندہ اجلاس 18 دسمبر کو ہوگا۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے اوگرا وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ ریجن ون میں سی این جی کی قیمت 31 اورریجن ٹومیں 28 روپے ہے جبکہ اوگرا کی جانب سے 25 اکتوبر کو دیئے گئے حقائق کے مطابق قیمت 20 روپے بنتی ہے۔ سپریم کورٹ نے اوگرا حکام کوسی این جی قیمتوں سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلیے ملتوی کر دی۔