اوہایو: دو واقعات میں 8 افراد ہلاک

ohio
اوہایو: امریکی ریاست اوہایو میں دو مختف واقعات میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ کوپلے ٹان شپ میں ہوا جہاں ایک شخص نے پہلے اپنی بیوی اور تین بچوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور ماں کو موبائل فون پر پیغام بھیجنے کے بعد خود کو بھی گولی مارکر ہلاک کردیا۔
کوپلے پولیس کے مطابق فائرنگ ایک اور واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو بھی ہلاک کردیا۔