آئرلینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں زمبابوے مشکلات کا شکار

Ireland

Ireland

ہوبارٹ (جیوڈیسک) آئرلینڈ کیخلاف میچ میں زمبابوے کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ایڈ جوائس کی شاندار سنچری کی بدولت 331 رنز بنائے، ایڈ جوائس نے 112 ، بالبرنی 97 ، کیون او برائن 24 ، ولسن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

چتارا اور سین ولیمز نے تین تین اور پنیانگرا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، زمبابوے کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 138 رنز پر چار وکٹیں گنوا دی ہیں ، چھبابا 18 ، سکندر رضا 12 ، ایس ایف مائر 11 اور ماساکاڈزا نے 5 رنز بنائے ، کوسک ، مونی ، برائن اور ڈوکرل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ہے۔