ساہیوال (جیوڈیسک) آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پاکپتن کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔
پہلے ہاف کے سولہویں منٹ میں محمد عاطف نے گول کر کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ایک صفر سے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج خانیوال اور رینالہ خورد کے درمیان کھیلا جائے گا۔