اٹلی ، فارمولہ ون کی ٹیم نے فراری فائنل ڈے منایا

Italy Formula One

Italy Formula One

اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی میں فارمولاون فراری ورلڈ چیمپئن شپ فائنل ڈے منانے سابق چیمپئنز پہنچ گئے۔آٹھ بار کے چیمپئنز فرنینڈو الونسو نے اپنی خاص ڈرائیونگ سے شائقین کو حیران کر دیا۔

اٹلی کے ویلنسیا سرکٹ پر فارمولاون کی ٹیم فراری ورلڈ چیمپئن شپ فائنل ڈے منایا گیا جس میں فراری ٹیم کے تمام ڈرائیورز اکٹھے ہوئے ، فرنینڈو الونسو نے ہزاروں ڈرائیورز کی موجودگی میں اپنی شاندار ڈرائیونگ کے مظاہرے کیے۔

ان کے ساتھ فیلپے ماسا بھی اپنی ڈرائیونگ کے جوہر دکھانے میں مصروف نظر آئے ۔ فرنینڈوالونسو اپنے کیرئیر میں سیزن میں مسلسل آٹھ ریسسز جیت کر ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ الونسو کو بیس مقابلوں میں صرف سات میں ناکامی ہوئی۔