اٹلی میں حکومت کی طرف سے سادگی پروگرام کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ ورکرز کی ہڑتال ملک بھر میں پھیل گئی ہے، جس سے ٹرانزٹ نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ دارالحکومت روم کے ریلوے اسٹیشنوں اور بسوں کے اڈوں پر عوام کا رش ہے۔ وزیر اعظم ماریو مونٹی کی حکومت کے خلاف اس ہڑتال کی کال ٹرانسپورٹ سیکٹر کے نمائندوں، ٹریڈ یونینوں اور محنت کشوں کی یونینوں کی جانب سے دی گئی ہے۔ اٹلی میں جاری ان مسلسل ہڑتالوں کا سبب عوام کے معیار زندگی میں کمی، تنخواہوں میں صرف ایک اعشاریہ چار فیصد اضافے اور مہنگائی کی شرح میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔