اٹلی اپنی معیشت سے متعلق تمام مالی اصطلاحات کی نگرانی آئی ایم ایف کے تحت کروانے پر تیارہوگیا ہے۔ مالی خسارے سے دوچار یورپی ملکی اٹلی نے بذات خود آئی ایم ایف کی نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی کمیشن کے صدر جوزے مینوئل بارسو نے کہا ہے کہ اٹلی یہ درخواست خود جمع کرائی ہے ۔جی ٹوئنٹی میں شامل یورپی رہنماں امریکی صدراوباما ،برطانوی وزیراعظم ڈیو ڈ کیمرون، جرمن چانسلر اینجیلا مرکل اور دیگر رہنما درخواست قبول کرتے ہوئے اٹلی کے مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے مالی اصطلاحات آئی ایم ایف کی نگرانی پر تیارہوگئے ہیں ۔ یورپی رہنماں کا کہنا تھا کہ اٹلی پرچار ماہ بعد رپورٹ مرتب کی جائیگی۔