اٹلی میں غیرقانونی طور پر داخل ہونیوالے 55 افراد زیر حراست

Italy Police

Italy Police

اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے پچپن افراد کو حراست میں لے لیا۔ اطالوی حکام کے مطابق کوسٹ گارڈز نے سمندر کے راستے جنوبی علاقے میں داخل ہونے والے پچپن افراد کو انٹرسیپٹ کیا۔

حکام کی جانب سے جاری کی گئی فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ اطالوی کوسٹ گارڈز نے ایک کشتی میں سوار پچپن غیرملکیوں کو روکا۔ کشتی پر امریکا کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔ کشتی میں سوار افراد میں آٹھ خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک سے ہے۔