اٹلی (جیوڈیسک) جاپان کے کوتارو توکوڈا اور ہنگری کی کیٹی زاس ورلڈ فری سٹائل سوکر دو ہزار بارہ کے چیمپئن بن گئے۔اٹلی میں ہونیوالے فٹبال کے فری سٹائل مقابلوں میں پندرہ ہزار سے زائد تماشائیوں نے شرکت کی۔
ایونٹ میں کھلاڑیوں کے دلچسپ اور منفرد انداز میں فٹبال کو گھمانے کے انداز نے لوگوں کو حیران کر دیا تاہم فائنل راؤنڈ میں جاپان کے بائیس سالہ کوٹارو اور ٹوکیوڈا نے آئرش حریف ڈینیل کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مقامی فیورٹ سیلی کا تیسرا نمبر رہا۔ ہنگری کی کیٹی زاس نے فرانس کی میلوڈی ڈونشیٹ کو ہرا کر ویمن کپ اپنے نام کیا۔