اٹلی (جیوڈیسک)آسٹریا کے ایندریس پرومیگر نے اٹلی میں ہونے والے ورلڈ سنو بورڈنگ ٹور میں ایف آئی ایس ایونٹ جیت لیا۔ خواتین ایونٹ میں فتح کا تاج جاپان کی توموکا تاکیوچی کے سر سجا۔
سردم موسم میں اٹلی کے شر کریزا کے بلند و بالا پہاڑی ریزورٹ میں ہونے والے سنو بورڈنگ ایف آئی ایس “پیرالل جیئنٹ سلالوم” مقابلے میں آسٹرین پلیئر ایندریس پرومیگر نے اپنی پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا۔ انہوں نے اپنے ہم وطن لوکاس میتھائس کو سیمی فائنل اور فائنل میں روس کے وکٹر وائلڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
لیڈیز ایونٹ میں جاپان کی توموکا تاکیوچی نے اپنی اسپیڈ اور مہارت کا جادو جگاتے ہوئے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جاپانی پلیئر نے اپنی انتیسویں سالگرہ کا جشن ٹائٹل جیت کر منایا۔ یہ ان کے کیرئیر میں پہلا موقع ہے کہ انہوں نے کسی ورلڈ ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔