اٹلی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹالین کوسٹ گارڈ کے ترجمان فلیپو مارینی نے 10عورتوں اور 6 بچوں سمیت 136سے زائد پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ جنوبی جزیرے کمپیوڈیسا میں پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع اور مدد کی کال ملنے کے بعد کوسٹ کارڈ حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کے دوران56 سے زائد افراد کو بچا لیا۔
انہوں نے کہا کہ اندازا 50 سے زائد افراد ڈوب گئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جن کے زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں۔ زندہ بچ جانے والے تمام پناہ گزینوں کا تعلق تیونس سے ہے۔