اٹک کی حبریں 2013.01.15

آئندہ عام انتخابات میں میجر طاہر گروپ بھرپور کامیابی حاصل کرے گا :محمد فاروق خان

اٹک(جی پی آئی) ضلعی رہنماء میجر طاہر صادق گروپ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں میجر طاہر گروپ ضلع بھر کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھر پور کامیابی حاصل کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصب ہال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین کے بے بنیاد عووں اور پروپیگنڈوں کو عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے ختم کر کے اٹک سے سیاسی اجار داریوں اور سیاسی جماعتوں کی بلیک میلنگ کا خاتمہ کریں
گے انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق خان نے بطور ضلع ناظم اٹک کی تعمیر وترقی کے لیے جو خدمات سر انجام دیں وہ طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی قیام پاکستان کے بعد آج تک اتنی ریکارڈ ترقی اور 15ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم نہیں کی گئیں جو میجر طاہر صادق نے ضلع ناظم اٹک کی حیثیت سے مختصر عرصے میں فراہم کیں ، ضلع بھر کے عوام میجر طاہر صادق کے ان احسانات کا بدلہ انہیں اور ا ن کے امیدواروں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے دے کر باضمیر اور باشعور ہونے کا بھر پور ثبوت دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ میں بم دھماکوں میں جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے اہل تشیع کی احتجاجی ریلی
اٹک(جی پی آئی)کوئٹہ میں بم دھماکوں میں جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے اہل تشیع کی احتجاجی ریلی اور کچہری چوک دھرناسانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کاملپور سیدان ،امام بارگاہ پنجتنی حمام روڈ اور سنجوال و دیگر علاقوں سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں بچوں اورخواتین سمیت سادات برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلیاں کچہری چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں جہاں شرکاء نے دھرنا دیا جو 24گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا ،دھرنے کا اختتام مبلغ امریکہ علامہ عمران بخاری آف شین باغ کی تقریر سے ہوا انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کا غم منانے والے ان معمولی پریشانیوں کو اپنی جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں حکومت کی بے حسی قابل مذمت ہے اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک سید عظمت بخاری ،ممبر امن کمیٹی خادم حسین کربلائی ،چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ،جوائنٹ سیکرٹری محمد ریاض بھٹی ،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس سید اسد بخاری ، علی رضوی ، مولانا اسحاق ترابی ، سید خیر علی شاہ ، سید اہلیال رضوی،صدر انجمن جانثاران حسین امام بارگاہ پنجتنی رضا نقوی ،بانی صدر انجمن جانثاران حسین سید ظفر زیدی ،ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سید مدثر نقوی کے علاوہ اہل تشیع ،معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، دھرنا کے شرکاء نے کچہری چوک میں مجلس عزاء منعقد ک
ی جس میں مقرریں نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کیے اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں جاری دہشت گردی کے خاتمہ اور کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبات کیے گئے بعد ازاں مرکزی قیادت کی ہدایت پر شرکاء ماتم داری کے بعد پر امن طور پر دھرنا ختم کر کے منتشر ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انقلابی شاعر ٹی وی ڈرامہ رائیٹر سید تصور بخاری نے بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں تقریب منعقد کی
اٹک(جی پی آئی)انقلابی شاعر ٹی وی ڈرامہ رائیٹر سید تصور بخاری نے بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں تقریب منعقد کی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ ا مداد باہمی اٹک نور احمد میاں تھے، نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الیا س ،چیف سالا ر سا بق نائب یو نین کو نسل نا ظم دکھنیرملک شیر افضل خان کرم علیا ،سجادہ نشین دربار عالیہ باغ نیلاب پیر سید سجاد حسین بخاری ،سید ابرار بخاری ،چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس سید اسد عباس بخاری ،تحصیل صدر پیپلز لیبر بیورو محمد عرفان کے علاوہ محکمہ امداد باہمی کے افسران اور عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ آصف محمود صدیقی ،ایکسین واپڈا شیخ عمران کے والد انتقال کر گئے
اٹک(جی پی آئی) سنیئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک شیخ آصف محمود صدیقی ،ایکسین واپڈا شیخ عمران کے والد انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ عید گاہ میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان ،امیدواران پنجاب اسمبلی ممبر آزاد کشمیر اسمبلی راجہ محمد صدیق ،شیخ سلیمان سرور ،حاجی محمد اکرم خان ،صدر لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی بینچ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ،صدر ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن سید عظمت بخاری،چیئر مین اٹک پریس
کلب رجسٹرڈند یم رضا خان ، چیئر مین ایجو کیٹرز کلب سید قمر الدین سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان ،معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت المسلمین و جعفریہ الائنس،شیعہ علما کونسل اور دیگر شیعہ تنظیمو ں نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف ریلی نکالی
اٹک(جی پی آئی) مجلس وحدت المسلمین و جعفریہ الائنس،شیعہ علما کونسل اور دیگر شیعہ تنظیمو ں نے عباس علمدار کوئٹہ میں دھماکے میں شہید ہونے افرادکے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف جنڈ میں ریلی نکالی گئی اور نیشنل ہائی وئے راولپنڈی کوہاٹ روڈ نزد پولیس تھانہ جنڈ پہنچے اور ٹائر جلاکر روڈ کو بلاک کر دیا اس موقع پر مقررین سید باقر شاہ نقوی ، سید حسن رضا و دیگر نے کہاکہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت فوری طور کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرے 119افراد کو شہید کر دیا گیا مگر حکومت ابھی تک سو ئی پڑی ہے اگر دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی نہ کی گئی اور ہمارے مطالبات نہ ہوئے تو نیشنل ہائی وئے کو بالکل بند کر دیں گے کسی قسم کی کوئی ٹریفک نہیں چلے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس اٹک کا ایک تعزیتی اجلاس ضلعی افسر اطلاعات شہزاد نیاز کھوکھر منعقد ہوا
اٹک(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس اٹک کا ایک تعزیتی اجلاس ضلعی افسر اطلاعات شہزاد نیاز کھوکھر منعقد ہوا، اجلاس میں دفتر کے تمام سٹاف کے علاوہ چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ،چیئر مین ایڈیٹرز کو نسل محمد اکبر خان یو سفزئی ،جنرل سیکرٹری حاجی ملک محمد سلیم ،چیئر مین ایجو کیٹرز کلب سید قمر الدین ،چیئر مین ڈسٹرکٹ یو نین آ ف جرنلسٹس حاجی محمد فیضیا ب خان ،وائس چیئر مین سید اسد عباس بخاری ، چیف کوا رڈینیٹر پنجاب پریس کلب اسلام آباد محمد فا رو ق خان ،سرپرست اعلیٰ الیکٹرو نک میڈیا سید فا رو ق حسن بخا ری ،چیئر مین محمد صدیق ،جنرل سیکرٹری جا وید کشمیری ،وائس چیئر مین محمد نواز خان ،سینئر
وائس چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ جا وید اقبال ،وائس چیئرمین طا رق محمو د، ملک اسد محمو د،طا رق ککو ،ڈپٹی چیئر مین طا ہر نقا ش ،سیکرٹری ما لیا ت ملک احمد نواز ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ اسد ،جوائنٹ سیکرٹری محمد ریا ض بھٹی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبد الرحمن مانی ،سیکرٹری مالیات ہشام خان اعوان ،پریس سیکرٹری ملک قمر فا روق کندی ،سیکرٹری ریکا رڈ تفسیر احمد ،آ فس سیکرٹری مہتاب منیر خان آ ف بو ڑا ،سیکرٹری تقریبا ت رضوان عالم اعوان ،آڈیٹر جنرل لیا قت عمر ،آ ڈیٹر ملک خالد حسین ملک سید میر ،انچارج کرائم سیل محسن اقبال ،چیئر مین مجلس عاملہ ملک ربنواز خان ،ممبران ملک جاوید اقبال ،ملک طاہر رضوان ،ملک طارق محمو د ،ملک جنید اقبال ،آ فتاب احمد قریشی ،حاجی سلیم خان جبار احمدتبسم ،را شد علی ، محمد صدیق قریشی ،شو کت خان شاہد نواز ملک ،چو ہدری امانت علی ،ڈاکٹر محمد سعید خٹک ،جا وید اقبال زرقا ش ،قاری خلیل احمد ،سعید آ فریدی ،سید عمران کا ظمی مشتا ق احمد ہما یو ں خان ،دانش سلیم ،طا رق شگو ری ،امیر افضل ،خرم شہزاد ،محمد طارق ،عا صم جاوید ،سردار طا ہر احسان خان ،سردار سلیمان احسان خان ،شمشاد احمد صدیقی ایس کے جان (جان انٹر نیشنل )ملک منیر احمد ،عدنان قریشی، محمد سلیم چو ہدری ،ابرار قریشی ،را نا خالد ،ایو ب مٹو ،انیل ایو ب ،االحاج محمد د ائو د ،زعیم خان منو ں ،محمد طیب اعوان ،مہر خضر حیا ت ،سید شان حیدر کا ظمی، شعیب خان، بلال مشتا ق ،پرویز اختر ملک،عا شق حسین ،طا رق کندی ،مسعو د نعمان ،طا ہر پرویز ، حسنین احمد ،شیخ نئیر الاسلام ،شا ہد حسین ،عا دل اسحاق ،فیصل عطا ری ،شیخ غیا ث احمد صدیقی ،عا طف شہزاد ،سعید احمد صدیقی ،سردار نظر عباس ،محمد علی نعیم ،سید وقار شاہ ،سردار طا رق محمو د ،ملک ندیم ملک راشد ،سید انعام کا ظمی ،عنا یت خان ،وحید میر ،فیرو ز دین میر ،ریا ض علی اعوان ،حسن رضا خان ،شیخ ظہو ر الہیٰ ،را شد خان ،اویس خان ،حافظ نثار احمد ،حاجی محمد غلام سرور ،افتخار احمد ،شیخ پرویز سیکرٹری ،مسز رضیہ مدثر ،ملک آ صف ککو ،مظہر خان ،حیات خان طو طا ،فہد جا وید ،علی مشتاق ،عا صم مشتاق ،معیز جا وید ،حکم داد ،محمد سلیما ن ،عامر مشتا ق ،قا ری عامر معا ویہ ،سید نو شین عباس ،محمد عمران ،محمد سجا ول خان ،محمد فیضان قریشی
،قا ری محمد حنیف ،سعید احمد پا شا ،ملک وحید اخترآ ف ما ڑی کنجو ر،آ فتاب حنیف ،بہا در علی ،محمد افسر خان ،سعد نصیر ،محمد نعیم ،محمد عاطف بلال اوردیگر صحافیوں نے شرکت کی، اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب محی الدین احمد وانی کی نانی کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی، اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات پنجاب محی الدین احمد وانی کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یک جہتی کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
طا ہر القا در ی نے جہا د کشمیر سے انکا ر کر کے لا کھو ں شہدا ء کے ورثا ء کے زخمو ں پر نمک چھڑ کا ہے:قاری محمد عاصم
اٹک(جی پی آئی) طا ہر القا در ی نے جہا د کشمیر سے انکا ر کر کے لا کھو ں شہدا ء کے ورثا ء کے زخمو ں پر نمک چھڑ کا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ضلع امیر انصا ر الا مہ اٹک قا ری محمد عا صم معا ویہ نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بھا رت پا کستا ن کا ازلی دشمن ہے طا ہر القا د ری نے جہا د کشمیر سے انکا ر کر کے شہدا ء کے ورثا ء کے زخمو ں پر نمک چھڑ کا ہے طا ہر القا د ر ی یہو دیوں کے اشا رے پر ایک سا زش کے تحت وطن عز یز پا کستا ن میں فر قہ وارا نیت کی سا زش لے کر آ یا ہے ملک میں فسا د کی آ گ بھڑ کا نا چا ہتا ہے انہو ں نے کہا کہ قا ئد انصا لا مہ پا کستا ن مو لا نا فضل الر حمن خلیل نے ایک نجی چینل پر طا ہر القا در ی کو کھلا چیلنج دیا کہ کشمیر ہما را ہے کشمیر پا کستا ن کی شا ہ رگ ہے جہا د کشمیر شر عی جہاد ہے طا ہر القا در ی اگر وا قعہ شیخ الاسلا م ہے تو وہ میر ے سا تھ میڈ یا کے سا منے آ کر جہا د کشمیر پر با ت کر ے لانگ ما ر چ کا ڈھو نگ رچا کر طا ہر القا د ری امیر یکی آ قا ئو ں کو خو ش کر رہے ہیں اور مسلما نو ں کے خو ن کے سا تھ بغا وت کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ طا ہر القا د ری جو پا کستا ن میں ایجنڈا پیش کر نا چا ہتے ہیں وہ انڈ یا سے لے کر آ ئے ہیں اور وہ ملک کے لئے نیک شگو ن ثا بت نہیں ہو سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹرول اور سی این جی کی قلت ‘عوام کا جینا دو بھر

اٹک(جی پی آئی) پٹرول اور سی این جی کی قلت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ٹرنسپورٹروں نے من مانے طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا جس سے مہنگائی کا عفریت عوام کو کھا جائے گا حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی ضلع اٹک کی شوریٰ کے اجلاس میں منظور کردہ مذمتی قراردادوں میں کیا گیا اجلاس کی صدارت امیر ضلع اقبال خان نے کی قراردادو ں میں کہا گیا ہے ملک میں پٹرول ڈیزل اور سی این جی کی کوئی قلت نہیں سب وافر مقدار میں موجود ہیں عوام کو تنگ کرنے کیلئے حکومتی بے تدبیریوں نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور منافعہ خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ایسا محسوس ہوتاہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جماعت اسلامی کے اجلاس میں ڈی سی او اٹک مطالبہ کیا گیا کہ وہ مصنوعی قلت اور کرایوں میں من مانے اضافہ کو ختم کرایا جائے تاکہ عوام سکھ چین کا سانس لے سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھچھ کی عوام کے لیے ملک امین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں:کاشف خان
اٹک(جی پی آئی) چھچھ کی عوام کے لیے ملک امین کی خدمات ناقابل فراموش ہیںانہوں اپنے دور اقتتدار میں چھچھ کی عوام کو سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت کے ساتھ بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے پائیہ تکمیل پہنچائے ملک امین اسلم ایک شریف النفس ،ملنسار ، مخلص اور عوام کا درد رکھنے والے اچھے انسان ہیں ان خیالات کا اظہار ملک امین گروپ کی سر کردہ شخصیت کاشف خان نے ایک ملا قات میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم اس بار این اے 57سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ،ملک امین اسلم کا چھچھ اٹک کے دوسرے لیڈروں سے اگر موازنہ کیا جائے تو ملک امین اسلم کی ایمانداری اور دیانتداری کی مخالف بھی تعریف کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ عوام کی خدمت زندگی کامشن ہے :حضرو خان

اٹک(جی پی آئی) سابق تحصیل ناظم حضرو خان رضا خان نے کہا کہ حلقہ عوام کی خدمت زندگی کامشن ہے جو تا حیات جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو مقدم جانا اور کبھی بھی ذاتی مفادات نہیں اٹھائے بلکہ ذاتی مفادات پر حلقہ عوام کے مفادات کو ترجیح دی ان خیا لات کا اظہارانہوں نے ایک ملا قات میںکیا انہو ں نے کہا کہ میجر طاہر صادق ہمارے گروپ لیڈر ہیں میں نے ہمیشہ ان کو اپنا بڑا بھائی سمجھا ہے اور وہ بھی مجھے چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں ان کے ہر فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیںاور ان کے ہر فیصلے کی تائید کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ عوام نے دو مرتبہ تحصیل ناظم کی ذمہ داری سونپی اگر اس بار پھر حلقے کی عوام نے مجھے موقع دیا تو ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائوں گااور پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کرو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں عباس شریف کی وفات پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ کی رہائشگاہ پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا
اٹک(جی پی آئی) صدر مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بھائی میاں عباس شریف کی وفات پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کی گئی جس میں تحصیل حضرو کے عہدیداران و اراکین مسلم لیگ(ن) نے بھر پور شرکت کی، قبل ازیں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر اشرف بٹ نے کی، اس موقع پر ڈاکٹر اشرف بٹ اور دیگر مقررین نے نواز شریف اور شہباز شریف کے بھائی میاں عباس شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے مسلم لیگ(ن) کا ایک ایک ورکر افسردہ ہے کیونکہ عباس شریف ایک ملنسار، محب اور دوست نما شخصیت تھے، وہ پارٹی ورکروں سے بھائیوں جیسا پیار کرتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔