اٹک کی خبریں 21-01-2013
Posted on January 22, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
سرکاردو عالمۖ کی آ مد کی خو شی منا نا سچا مسلمان ہو نے کی دلیل ہے :قاری راجہ فیصل محمود القادری
اٹک (جی پی آئی)سرکاردو عالمۖ کی آ مد کی خو شی منا نا سچا مسلمان ہو نے کی دلیل ہے ، میلاد مصطفی کے جلسو ں کا انعقاد کرنے کا مقصد آ قاۖ کی تعلیما ت کو پھیلا نے او ر امن و محبت کو مضبو ط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین مدا رس کو نسل سنی علما ء بو رڈ ضلع اٹک قاری راجہ فیصل محمو د القادری آ ف اٹک کینٹ نے پنڈی گھیب ،حضرو ،جنڈ ،حسن ابدال ، فتح جنگ ،اور دیگر علا قو ں سے آ ئے ہو ئے وفو د سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ سرکار دو عالم ۖ کی آ مد کے صدقے اللہ تعالیٰ نے ساری کا ئنات کی تخلیق کی اور اللہ تعالیٰ نے فرما یا آ پۖ کی تشریف آ وری نہ ہو تی تو یہ دنیا کی کو ئی چیز نہ ہو تی آ ج کی ضرو رت اس امر کی ہے کہ جو اسلا می تعلیما ت اور امن و محبت کا پیغا م سرکاردو عالم نے دیا اس پر صیح معنو ں میں عمل کیا جا ئے اور آ پ کی آ مد کی خو شی میں زیا دہ سے زیا دہ محفلو ں کا انعقاد کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا
اٹک (جی پی آئی)اٹک میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار، محسن علی شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس ذرائع کا دعویٰ، 23سالہ
چوہدری ناصر علی آہوں و سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق راشد علی ولد امین الدین قوم گجر ساکن موسیٰ نے تھانہ حضرو میں بیان دیا کہ میں اپنے دوست کے ہمراہ حضرو آیا ، ہم واپس جا رہے تھے کہ ہم نے اپنی گاڑی ایف ڈی ایچ 1377کھڑی دیکھی جس کی ڈرائیونگ سیٹ پر میرا 23سالہ بھائی چوہدری ناصر علی موجود تھاجبکہ اس کے ساتھ عامر شاہ بیٹھا ہوا تھا جبکہ پچھلی سیٹ پر کامران شاہ اور 23سالہ محسن شاہ بیٹھے ہوئے تھے، اس دوران محسن شاہ نے للکارا مارا کہ ناصر علی کو فائر کرکے مار ڈالو، عامر شاہ نے محسن کو منع کیا لیکن وہ نہ مانا اور محسن شاہ نے فائر کرکے میرے بھائی کو ناحق مار دالا، وجہ تنازعہ یہ تھا کہ کچھ دن پہلے دونوں کے مابین معمولی جھگڑا ہوا تھا جس کی پاداش میں محسن علی شاہ نے میرے بھائی کو قتل کر دیاادھر ایس ایچ او تھانہ حضرو اسرار ستی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جلد ہی ہم نامزد ملزم کو گرفتار کر لیں گے تاہم معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ملزم محسن شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کو ایک اور جھٹکا ممتاز شخصیات میجر طاہر گروپ میں شامل مسلم لیگ (ن) سے مایوس ہو کر کارکن اور عہدیداران میجر گروپ میں شامل ہو رہے ہیں
اٹک (جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کو ایک اور جھٹکا ممتاز شخصیات میجر طاہر گروپ میں شامل مسلم لیگ (ن) سے مایوس ہو کر کارکن اور عہدیداران میجر گروپ میں شامل ہو رہے ہیں،مرزا گائوں کی ممتاز شخصیات حاجی بنارس ،حاجی نوازش،قاری ممتاز،بہادر خان ،رستم خان نے ایک بڑی تقریب میں مسلم لیگ (ن )چھوڑ کر میجر طاہر گروپ میں شامل ہو گئے ،اس موقع پر سابق یونین کونسل ناظم مرزا سید جمشید شاہ،فیاست خان بھی موجود تھے،سابق ناظم میجرطاہر صادق نے شامل ہونے والی شخصیات کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور ہر شخص کو مقام دیا جائے گا،ہم نے اپنے دور میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے ہزاروں بے
روزگاروں کو روزگار فراہم کیا اور آئندہ بھی اقتدار میں آکر ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ان کے رویہ کی وجہ سے آئے روز ان کے کارکن ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں،شامل ہونے والی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے پانچ سالہ دور میں مقامی قیادت نے ہمارے جائز کام بھی نہیں کروائے ،اور کسی بھی ترقیاتی کام کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی کسی بے روزگار کو کوئی روزگار فراہم کیا گیااس لئے بطور احتجاج ہم میجر گروپ میں شامل ہوئے ہیں ، کیوں کہ یہ وہ واحد لیڈر ہیںجو کہ اپنے کارکنوں اور اپنے ضلع کے ساتھ مخلص ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)دھند کے دوران ڈرائیور حضرات ہائی وے پر گاڑیاں احتیاط سے چلائیں اور تیز رفتاری کا مظاہرہ نہ کریں ایس ایس پی ہائی وے پولیس سعید خان نے کیا۔
اٹک (جی پی آئی)دھند کے دوران ڈرائیور حضرات ہائی وے پر گاڑیاں احتیاط سے چلائیں اور تیز رفتاری کا مظاہرہ نہ کریں،ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ہائی وے پولیس سعید خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی ،سی ٹی او جان بہادر ،نگران آفیسر ٹی او اصغر علی کامرہ بیٹ بھی موجود تھے،انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات دوران سفر اپنی گاڑی کے شیشے صاف رکھیں اور پیلی لائٹ کا استعمال کریں ،اور دوران دھند ڈبل اینڈیکیٹر اان کریں تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچا جا سکے، اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ پر رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آفیسر کالونی کے قریب سرکاری سکول نہ ہونے سے اہلیان علاقہ پریشان
اٹک (جی پی آئی)آفیسر کالونی کے قریب سرکاری سکول نہ ہونے سے اہلیان علاقہ پریشان رہائشی لوگوں کے چھوٹے بچے حصول تعلیم کے لئے کئی کلو میٹر فاصلہ طے کر کے پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور آفیسر کالونی اٹک میں سرکاری
اراضی ہونے کے باوجود بھی سرکاری سکول نہیں ہے جس کی وجہ سے وہاں ہزاروں افراد کے بچے پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں،موجودہ دور میں بھی اس آبادی میں پرائمری سکول بھی نہیں ہے اہلیان علاقہ اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں بھاری فیسوں کے ساتھ تعلیم دلوانے پر مجبور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔