اٹھائیس ارکان پارلیمنٹ کوآئینی تحفظ دینے کی مہلت کا آخری دن

parliment

parliment

عدالت عظمیٰ کی جانب سے حکومت کو ضمنی انتخابات کوآئینی تحفظ دینے کے حوالے سے دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت عظمی کی جانب سے حکومت کوواضح ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کوآئینی تحفظ دینے سے متعلق فوری اقدامات کئے جائیں ۔سپریم کورٹ کی ان ہدایات کے تحت پارلیمنٹ اگر بیسیویں آئینی ترمیم کو منظور کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ایسی صورت میں ضمنی انتخاب کے ذریعے منتخب ہونے والے اٹھائیس اراکین پارلیمنٹ نااہل قرار پا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے بیسیویں ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کے ن لیگ اورجے یوآئی ف اور پیپلزپارٹی سے مزاکرات جاری ہیں جونتیجہ خیزثابت نہیں ہوسکے ۔۔عمران خان نے ضمنی انتخابات پرانی لسٹوں کے ذریعے کرانے کے اقدام کو غیرشفاف قراردلانے اورپچیس فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب کو رکوانے کیلئے عدالت عظمی میں درخواست دائر کررکھی ہے۔