اپراورکزئی: جھڑپ، سولہ عسکریت پسند ہلاک، اہلکار شہید

orakzai operation

orakzai operation

پشاور : اپراورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ میں سولہ عسکریت پسند ہلاک اور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اپراورکزئی کے علاقے ڈبوری میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔ اس کارروائی میں سولہ شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔
شدت پسندوں کی کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا اور پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہیں۔