اپراورکزئی: فورسز سے جھڑپ میں چھے شدت پسند ہلاک

orakzai

orakzai

اپراورکزئی کے علاقے وچہ وانا میں سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں چھ شدت پسند ہلاک اور ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ وچہ وانا میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے ایک اہلکار شہید کر دیا تھا۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نیجوابی کارروائیاں شروع کردیں، جس میں چھ شدت پسند مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا۔