اپر اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب شدت پسند کمانڈر معین الدین اپنے بیس سے زائد ساتھیوں سمیت مارا گیا ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق گذشتہ شب سے جاری آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے اورکزئی کے نواحی علاقوں سمانا بازار اور شیخان میں چار ٹھکانوں پر کارروائی کی،اس کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے اورکزئی کے کمانڈر ملا طوفان اور مطلوب کمانڈر معین الدین کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جبکہ کارروائی کے دوران مطلوب شدت پسند کمانڈر معین الدین اپنے بیس سے زائد ساتھیوں سمیت مارا گیا ، سکیورٹی فورسز نے اردگرد کے علاقوں میں بھی کارروائی کی ہے۔