پشاور : اپر اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے اپراورکزئی ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے رنگ درہ میں پیش قدمی کرتے ہوئے ڈبوری اور ماموزئی میں اہم پہاڑی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں خودکار اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔