اپنی مدد آپ ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر نے پارک تعمیر کرنے کا کام شروع کر دیا
Posted on May 9, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: اپنی مدد آپ کے تحت ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر نے ٹی ایم اے کے تعاون سے ریلوے اسٹیشن لائن کے ساتھ ساتھ واقع اراضی پر موجود گندگی کو ہٹا کر پارک تعمیر کرنے کا کام شروع کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن گجرات کے ساتھ واقع جگہ پر علاقہ کے عوام گندگی پھینکتے تھے جس سے علاقہ میں بیماریاں و تعفن پھیلتا تھا ، اور علاقہ کے عوام کو اس سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، جس پر ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر نے اپنی مدد آپ کے تحت پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا جس پر گزشتہ روز کام شروع کر دیا گیا ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹرز کی مدد سے سوسائٹی کے ممبران نے کوڑا کرکٹ اٹھا کر جگہ ہموار کرنا شروع کر دی ہے ، جو کہ ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ ہو گی ، چیئرمین ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر فیصل نذیر جہلمی اس سارے کام کی نگرانی کر رہے ہیں ، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہاں پر اہل علاقہ کی مدد سے پودے لگائے جائیں گے ، تا کہ عوام کو سہولت مل سکے ، شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس نیک کام میں ہماری معاونت کریں اور گندگی وغیرہ نہ پھینکیں ، اس موقع پر وائس چیئرمین چوہدری عامر جاوید آف جیٹ میڈیکل سٹور ، صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز ، صدر ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر چوہدری فیصل نذیر جہلمی ، حاجی شہزاد ، صوفی محمد اشرفنقشبندی ، حاجی ارشد ، عنایت اللہ و دیگر اہم شخصیات تعاون کر رہی ہیں ۔