کترینہ کیف ہیں آجکل ساتویں آسمان پر۔۔۔ فلم میرے برادر کی دلہن کے ہٹ ہونے پر کہتی ہیں کہ اپنی فلموں کے بارے میں بہت چوزی ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتی ہیں۔ میرے برادر کی دلہن نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی زبردست بزنس کر کے فلم کو بنا دیا ہے کامیاب۔ کترینہ کیف کہتی ہیں کہ وہ اپنی فلمیں چوائس کرنے کے بارے میں بہت احتیاط سے کام لیتی ہیں۔ اور اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کرتی ہیں۔ کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم میں رومانس، کامیڈی اور اسکرپٹ کو مدِ نظر رکھ کر سائن کرتی ہیں۔ اور صرف اپنے کام پر فوکس کرتی ہیں۔ کترینہ نے امید ظاہر کی کہ سلمان خان کے ساتھ ان کی آنے والی فلم اک تھا ٹائیگر بھی سپر ہٹ ثابت ہو گی۔