کوٹلہ (ارب علی خان)اپنے والد مرحوم کے مشن کو جاری رکھیں گے موسمی سیاستدان نہیں عوام کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے ہمیشہ ظلم کے خلاف جہاد کیا ہے اپنے حلقہ کی مائوں بہنوں کی عزت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا ان خیالات اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا موضع بھاٹی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وہ بلال مہندی،صوبیدار محمد اسحق،سید شبیر حسین شاہ،صوبیدار خالد کی جانب سے منعقد کئے گئے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا چودھری برادران اور زرداری ٹولہ نے ملک کو یرغمال بنا کر عوام کا استحصال کیا ہے اس وقت ہمیں برادری ازم دھڑے بندی سے ہٹ کر ملک بچانے کیلئے اجتماعی سوچ اپنانی ہو گی میاں برادران ہی ایسے لیڈر ہیں جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں عوام چار دسمبر کو شیر پر مہر لگا کے میاں نواز شریف کے کامیاب بنائیں اور انشاء اللہ تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ اس موقع پرسابق ممبر قومی اسمبلی ملک جمیل اعوان،چوہدری لیاقت علی بھدر سابق ممبر صوبائی اسمبلی،چوہدری محمد ارشد بھاٹی سابقہ کونسلر،صوبیدار محمد اسحق نے بھی خطاب کیا جبکہ سیدشبیر حسین شاہ اور چوہدری بشیر احمد سابقہ کونسلر بھی اس موقع پر موجود تھے۔