ملک میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے ایوان صدر کے باہر دھرنا جاری ہے۔ جس میں ارکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن اور نظریاتی گروب، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی شیر پائو اور مسلم لیگ ق کے بعض ارکین بھی دھرنے شامل ہیں۔ ارکین پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے ہیں اور وہ حکومت کے خلاف نعرے باری کررہے ہیں ۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر میں بیٹھی شخصیت کو باہر نکالنا ہے۔ یہ احتیجاج صرف لوڈشیڈینگ کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے تمام مسائل کے حل کے لیے ہے۔ دھرنے کے موقع پر ایوان صدر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ایوان صدر کے دروازے کو بھی رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگاکر بند کردیا گیا ہے۔