اپوزیشن راہنماء معیزالخاطب قومی حکومت کے سربراہ نامزد

Mouaz Al Khatib

Mouaz Al Khatib

شام (جیوڈیسک) شامی اپوزیشن دھڑوں نے قطر میں مذاکرات کے بعد صدر بشارالاسد کے خلاف نئے بننے والے اتحاد کے سربراہ کے طور پر معیز الخاطب کو منتخب کرلیا ہے۔ معیز الخاطب شامی حزب انقلاب اور اختلاف کی مشترکہ اتحاد شامی قومی کونسل کے نئے سربراہ ہوں گے جو دمشق کے اعتدال پسند گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حمایت یافتہ بااثر تاجر ریاد سیف کو اتحاد کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ شامی حزب اختلاف اور دیگر دھڑوں کے درمیان قطر میں ایک مفاہمت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے مطابق بشارالاسد کے خلاف اتحاد ملک کے اندر اور باہر قائم رہے گا اور تمام گروپس متحد ہو کر مزاحمت کریں گے۔

معاہدے کے مطابق عبوری حکومت بھی تشکیل دے دی گئی ہے اس کے علاوہ عسکری دھڑوں کے لیے ایک فوجی کونسل اور باغیوں کے زیر انتظام علاقوں میں عدالتی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔