لاہور : (جیو ڈیسک)آئی جی پنجاب حبیب الرحمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے صوبے میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات نیٹو سپلائی کی بحالی کا ردعمل ہوسکتے ہیں۔ لاہور میں اچھرہ واقعے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پنجاب حبیب الرحمان نے کہا رسول پارک میں پولیس اہلکاروں کے گھر میں گھس کر حملہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا ردعمل ہوسکتا ہے۔
آئی جی پنجاب نے امکان ظاہر کیا گجرات اور بابو صابو میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا گجرات واقعے کی تحقیقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا پولیس کے ادارے خود اپنی سیکورٹی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے اچھرہ واقعہ کی تفتیش کے لئے سی سی پی او لاہور کی سربراہی میں آٹھ رکنی کیمٹی تشکیل دے دی۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔