اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشدشاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات گرمیوں میں ہوں گے ،اچھے موسم میں کرانے کا مطلب ہے الیکشن ملتوی کرا دیے جائیں۔ نئے صوبوں سے متعلق کمیشن ایک دو روز میں رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دے گا، ہر کسی کے تحفظات دور نہیں کیے جا سکتے۔
اسلام آباد میں ایک کالج کے مقابلہ قرات و نعت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو تحلیل نہیں کرسکتی ،احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن دھرنے کی سیاست اچھی روایت نہیں ، نگران حکومت سے متعلق پارلے منٹ سے باہر جماعتوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ صوبوں کے قیام سے متعلق کمیشن اپنی رپورٹ ایک د و روز میں قومی اسمبلی میں پیش کر دے گا، پنجاب اسمبلی کی قرارداد کے مطابق کمیشن بنایا گیا لیکن ن لیگ نے شرکت نہیں کی۔