اڑتالیس سالہ کیتھی آئرلینڈ دنیا کی سب سے امیر ترین ماڈل

kathy ireland

kathy ireland

ڈبلن:(جیوڈیسک) اڑتالیس سالہ کیتھی آئرلینڈ دنیا کی سب سے امیر ترین ماڈل بن گئیں ۔ ماڈلنگ کی دنیا میں نومی کیمبل سمیت کئی مایہ ناز ماڈلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن سے تعلق رکھنے والی کیتھی آئرلینڈ دنیا کی امیر ترین ماڈل بن گئی ہیں۔

اڑتالیس سالہ کیتھی نہ صرف خود تین سو پچاس ملین ڈالر کی مالک ہیں بلکہ ان کی کل جائیداد بھی دو بلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔