اکاؤنٹس آفس بھمبر میں پنشن اور تنخواہ لینے آنے والے ریٹائرڈ و حاضر ملازمین خجل خوار

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اکاؤنٹس آفس بھمبر میں پنشن اور تنخواہ لینے آنے والے ریٹائرڈ و حاضر ملازمین خجل خوار کلرک ملازمین کی عزت نفس مجروح کرنے لگے کلرکوں کا رویہ ٹھیک نہ ہو ا تو شدید احتجاج کریں گے بزرگ پنشنروں کی وارننگ تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبر کے مختلف محکمہ جات سے ریٹائرڈ ہونے والے شریف اور معزز شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بھمبر اکاؤنٹ آفس کی کلرک شاہی نے اکاؤنٹس آفس میں اپنا شاہی راج قائم کر رکھا ہے کلرک 10بجے سے قبل دفتر میں آنا توہین سمجھتے ہیں جبکہ اپنی زندگی ملک و قوم کی خدمت کیلئے سالوں وقف کرنے والے صبح سویرے سے لیکر سارا سارا دن کلرک شاہی من مرضی کے زیر عتاب رہتے ہیں جبکہ دوردراز علاقوں سے آنے والے دفتر میں بیٹھنے کیلئے نہ توکوئی معقول انتظام اور نہ ہی پینے کیلئے پانی کا بندوبست ہے۔

بزرگ پنشنروں نے بتایا کہ کلرک بادشاہ مٹھی گرم ہونے پر جلد کام جبکہ نذرانہ نہ ملنے پر مختلف بہانے پر اتر اور تنگ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی کے قیمتی سال اس ملک اور ملت کی خدمت کیلئے گزارے ہیں اور اب اس کا صلہ اکاؤنٹ آفس کلر ک شاہی ہمیں ذلیل وخوار کرکے دے رہی ہے حکومت آزادکشمیر کے اعلیٰ حکام کلرک شاہی کے اس رویے کا نوٹس لیں بصورت دیگر بزرگ پنشنر شدید احتجاج کرینگے اور حالات کی ذمہ داری اعلیٰ حکام پر عائد ہو گی۔