بلوچستان (جیوڈیسک)اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وزیراعلی بلوچستان جام محمد یوسف عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان قلم بند کرا دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں پیش کئے گئے اپنے بیان میں جام یوسف کا کہنا ہے کہ اکبر بگٹی کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں وہ ایک فوجی کارروائی تھی جو پرویز مشرف کے احکامات پر کی گئی۔
دوران سماعت عدالت نے مقدمے کی سست پیش رفت پرکرائم برانچ کے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔ کیس کی سماعت تین ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔