اکشے کمار کی نئی فلم کھلاڑی 786 کے گانے حقہ بارکی ویڈیو جاری

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ایک بار پھر کھلاڑی سیریز کیساتھ واپس آرہے ہیں اور انکی آنے والی نئی ایکشن فلم کھلاڑی 786کے نئے گانیحقہ بار کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

حقہ بار کے بولوں پر مبنی اس گانے کو ہمیش نے اپنی، ونیت سنگھ اور امن تریکھا کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جس میں اکشے اپنی ہیروئن آسن کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی بھی خود ہمیش نے دی ہے۔ہدایتکار اشیش آر موہن کی اس فلم میں اکشے کیساتھ آسن ،متھن چکربرتی،پریش روال اور ہمیش ریشمیہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اکشے کمار کی کامیاب فلم کھلاڑی420کے12سال بعد آنے والی اس نئی ایکشن فلم کھلاڑی786کواکشے اور ہمیش نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو7 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔