اگر ایک نوجوان حکومت کے خلاف لڑ سکتا ہے تو میں کیوں نہیں :محمد یعقوب خان

لالہ موسیٰ : صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے ڈیرہ کائرہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پیپلز پارٹی میں شمولیت کائرہ خاندان سے متاثر ہو کر کی میں نے سوچا کہ اگر ایک نوجوان حکومت کے خلاف لڑ سکتا ہے تو میں کیوں نہیں ، انہوں نے کہا کہ 10مرتبہ وزارت عظمیٰ قربان ہو سکتی ہے ، پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، قمر زمان کائرہ نے اپنی وزارت کے دور میں آزاد کشمیر کے لیے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا مگر انہوںنے کبھی پلاٹ یا لکڑی کی بات نہیں کی ، آزادکشمیر میں تین میڈیکل کالج ، یونیورسٹیاں ہیں پاکستان سے طالب علم آ کر استفادہ کریں ، پاکستان سے ہم نے ایک مدت سے کھاتے چلے آ رہے ہیں ، اگر فنڈز چاہیے ہوں تو دوں گا ، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے متاثر ہوں انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہزار سال تک لڑنا پڑا تو لڑیں گے ، سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہمارے حلقہ کی سیٹ مسلم لیگ ق کے حصے میں آئی تھی مگر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پنجاب حکومت کی تمام کوشش کے باوجود امیدوار کو کامیاب کروایا ، آزاد کشمیر نے میجارٹی پی پی پی کی وجہ سے کی ہے ، پیپلز پارٹی ایسی جماعت ہے ، جو نہ صرف چار صوبوں میں ہے ، بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ہے اس نے پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔