اگر بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں اسے اپنی خوش قسمتی سمجھوں گا۔ بریڈ پٹ

Brad pitt

Brad pitt

ہالی وڈ (جیوڈیسک) ممبئی ہالی وڈ اداکار بریڈپٹ نے کہا کہ مجھے اگر بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں اسے اپنی خوش قسمتی سمجھوں گا۔ بریڈپٹ نے کہاکہ بھارتی سینما دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے۔ بھارتی ہدایتکار ہمیشہ معیاری اور بہترین فلمیں بنانے کی کوشش کرتے ہیں جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہوتے ہیں۔ انہیں خوشی ہوگی اگر وہ بھارتی فلموں یا ڈراموں کا حصہ بنیں۔

اداکار بریڈپٹ نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کی فنی صلاحیتوں کو سراہا اور کہاکہ وہ پہلے اداکارہ ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم ٹروئے میں کام کرنے کا موقع گنوا چکے ہیں تاہم مستقبل میں جب بھی انہیں ایشوریہ کے ساتھ موقع ملا تو وہ انکار نہیں کریں گے کیونکہ ان کے خیال میں ایشوریہ بھارت کی سب سے بہترین اور خوبرو اداکارہ جن کے ساتھ ہر کوئی کام کا خواہشمند ہے۔