بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگست کے دوران ایک ارب اکتیس کروڑ ڈالر سے زائد ترسیلات زر وطن بھیجیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت چالیس فیصد زائد ہے۔یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے جب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر ایک ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران اب تک دوارب چالیس کروڑ سڑ سٹھ لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہو چکی ہیں۔