پینٹاگان نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی میں حملہ غیر ارادی تھا، آئندہ ایسے حملوں سے گریز کریں گے۔ پاکستان کے دفاعی نظام کی تنصیب سے افغانستان میں امریکی فوج کو کوئی خطرہ نہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا تھا فضائی دفاعی نظام کی تنصیب کا فیصلہ پاکستان کا اپنا ہے۔ مہمند جیسے واقعات کو روکنے کا واحد حل بہتر رابطہ اور تعاون ہے۔ پینٹاگان حکام کا کہنا تھا دونوں ممالک اسٹریٹیجک پارٹنرز ہیں اور بہتر تعلقات پاکستان اور امریکا کے مفاد میں ہیں۔