راولپنڈی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جانیوالی رقم دہشتگردی یا اس کی معاونت کیلئے استعمال ہو سکتی تھی۔
حساس ادارے نے وزارت داخلہ کو اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم عزیر بلوچ اور پولیس کو مطلوب دیگر اشتہاریوں کی معاونت کیلئے استعمال ہو سکتی تھی۔
اس لئے ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں ہمیں شامل کیا جائے۔