ایبٹ آباد آپریشن سے پاک امریکا دوستی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

پاکستان : (جیو ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن نے پاکستان اور امریکا کی دوستی پر سوالیہ نشان لگا دیے۔ امریکا نیٹو حملے پر معافی مانگے اس میں 24 پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں۔

امریکا کے دورہ کے موقع پر نیو یارک میں خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں یہ روکے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔