ایبٹ آباد: اسامہ بن لادن کی اراضی منتقلی کیلئے اشتہار جاری

Osama

Osama

ایبٹ آباد : (جیو ڈیسک) القاعدہ کے سر براہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں زیراستعمال اراضی خیبر پختو نخواہ حکومت کے نام پر منتقلی کے لیے اشتہارات جاری کر دیئے گئے۔ اراضی کا استحقاق یااعتراض کیلئے پندرہ دن کا وقت دے دیا گیا۔

ایبٹ آباد کے بلال ٹاؤن میں واقع اسامہ بن لادن کے زیر استعمال اٹھارہ کنال آٹھ مرلے اراضی کو خیبر پختو نخواہ حکومت کے نام پرمنتقل کرنے کے لئے ڈی او آرکے دفتر نے اخبارات میں اشتہارات دے دیئے ہیں تا کہ کسی کو اس پراعتراض ہو یا اس کا کوئی دعویدار ہے تو وہ پندرہ دن کے اندر ڈی اوآرکے دفتر سے رجوع کر سکتا ہے۔

اشتہار میں محمد ارشد ولد نقاب خان تحصیل تنگی چارسدہ کا نام درج کیا گیا ہے جودو مئی کے امریکی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اگر پندرہ روز کے اندر کوئی اعتراض یا دعویدار سامنے نہ آیا تو اراضی صوبائی حکومت کے نام پر منتقل کردی جائے گی۔