ایبٹ آباد میں واقعہ اسامہ بن لادن کا کمپاؤنڈ مسمار کر دیا گیا کل ملبہ اٹھائے جانے کا امکان۔ ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بلال ٹاؤن میں واقعہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لاد ن کے زیر استعمال آٹھ کنال پر محیط کمپا نڈ ضلعی انتطامیہ کی زیر نگرانی ستائیس گھنٹوں کے بعد مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا، کمپاؤنڈ کو گرانے میں تین ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔
ملکی اور بین الاقوامی میڈیاکی توجہ کا مرکز بننے والا اسامہ کمپاؤنڈ دو مئی کے امریکی آپریشن کے ٹھیک دس ماہ کے بعد گرایا گیا، ایبٹ آباد کمیشن نے کمپا نڈ کے دورئے کے بعداسے گرانے کا حکم دیا تھا، اسامہ کمپاؤنڈ کو گرانے کے وقت سیکو رٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کئے گے تھے، جبکہ کمپاؤنڈ کے ملبہ ہٹانے کا کام کل شروع کئے جانے کا امکان ہے۔