ایبٹ آباد کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن سابق ڈی جی آئی ایس آئی ضیا الدین بٹ کے امریکی جریدے میں چھپنے والے اس بیان کا کا بھی جائزہ لے رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق صدر مشرف کو اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کا علم تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ایبٹ آباد کمیشن کی سربراہی کر رہے ہیں۔ یہ کمیشن دو مئی کو ایبٹ آباد کے کمپانڈ میں امریکی فوجیوں کے آپریشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس آپریشن میں امریکا نے مبینہ طور پر القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔
ایبٹ آباد کمیشن نے اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان سے سیکورٹی معاملات پر تفصیلی انٹرویو کیا جائے گا۔