ایدھی کی طبیعت پھر خراب، اسپتال میں طبی معائنہ

adhi

adhi

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی طبیعت پھر خراب ہوگئی۔ طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے حالت خطرے سے باہر قرار دے دی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق عبدالستار ایدھی کی طبعیت آج اچانک پھر بگڑ گئی۔ ان کا بلڈ پریشر اچانک کم ہوگیا اور گھبراہٹ محسوس ہونے لگی۔ عبدالستار ایدھی کو چیک اپ کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔

عبدالستار ایدھی کی طبعیت اتوار کو بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران اچانک خراب ہوگئی تھی۔ سانحہ تربت میں جاں بحق افراد کی لاشیں کراچی پہنچنے پر ایدھی ہوم سہراب گوٹھ میں عبدالستار ایدھی صحافیوں سے بات کررہے تھے کہ انہیں چکر آئے اور وہ گر گئے۔ بعد میں انہیں وہیل چیئر پر ان کے دفتر منتقل کردیا گیا۔

سیاسی و سماجی رہنماں نے عبدالستار ایدھی کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سیاسی قائدین نے عوام سے عبدالستار ایدھی کی جلد اور مکمل شفا یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔