ایران، ترکمانستان گیس پائپ لائن منصوبوں کے معاہدوں کی منظوری

asim

asim

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزارتی سب کمیٹی نے ایران اور ترکمانستان پائپ لائن کے منصوبوں کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کو وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ دونوں پائپ لائنوں منصوبوں کے لئے اقتصادی مشیروں اور ان کے لئے تعمیراتی منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کمیٹی نے دونوں پائپ لائنوں کے حوالے سے سکیورٹی، تعمیراتی سروے، گیس کی خریدوفروخت کے معاہدوں کی تفصیلات کی اصولی منظوری دی۔ کمیٹی نے فائنانشنل کنسلٹنٹ، حکومتی گارنٹی، ماڈل فائنانشنل کنسلٹنسی اور گیس پرائسنگ فارمولے کی بھی اصولی منظوری بھی دے دی ہے۔