ایران کے صدر محمود احمدی نژاد دو روزہ سرکاری دورہ پر سوڈان کے دارالحکومت خرطوم پہنچ گئے۔ احمدی نژاد خرطوم میں قیام کے دوران اپنے سوڈانی ہم منصب عمر حسن البشیر کے علاوہ دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ سوڈانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے صدر سرکاری دورہ پر خرطوم پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ احمدی نژاد اور ان کے سوڈانی ہم منصب ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مغربی پابندیوں کے بعد سوڈان اور ایران نے حالیہ برسوں میں اقتصادی، فوجی اور ایٹمی معاملات پر قریبی تعاون کو فروغ دیا ہے۔ سوڈان ایران کے ایٹمی پروگرام کا زبردست حامی ہے۔