ایرانی صدر محمود احمدی نژاد قاہرہ پہنچ گئے

Mehmood Ahmedinejad

Mehmood Ahmedinejad

قاہرہ (جیوڈیسک) ایرانی صدر محمود احمدی نژاد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ چونتیس سالوں میں کسی بھی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورہ مصر ہے۔

ایرانی صدر احمدی نژاد کے قاہرہ پہنچنے پر مصری صدر محمد مرسی نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے 20 منٹ تک ون آن ون ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت خاص طور پر شام کی صورت حال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ احمدی نژاد اپنے تین روزہ دورے کے دوران اسلامک تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ مصری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔