امریکی دھمکیوں کے بعد ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی لاطینی امریکی ممالک کی یاترا جاری، وینزویلہ کے بعد آج نکارا گوا پہنچ رہے ہیں۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے وینزویلہ کے دورے کے دوان وینزولین صدر ہوگ شاویز سے ملاقات کی اور جوہری اور تجارتی تعاون سمیت متعدہ معاہدوں پر دستخط کئے ۔ دونوں سربراہاں نے استحصالی قوتوں سے ملکر لڑنے کا عہد بھی کیا۔ نکارا گوا کے دورے کے دوران احمدی نژاد نو منتخب صدر ڈینیل اورٹیگا کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ امریکی و اسرائیلی دھمکیوں کے خلاف نکارا گوا کی حمایت حاصل کرنے کی بھی کوشش کرینگے۔