ایران (جیو ڈیسک) دو سو نوے نشستوں پر انتخابات کی تکمیل کے آخری مرحلے میں ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہوگیا ہے،ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد یہ دسویں انتخابات ہیں جس میں ایک اندازے کے مطابق ووٹ ڈالنے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،اس سے قبل دو ہزار نو میں ہونے والے متنازعہ انتخابات کے بعد اس انتخاب کو اہمیت دی جا رہی ہے۔
موجودہ انتخابات میں ایرانی انقلابی کونسل کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ انتخابی عمل میں شریک ہوکر ایران کو بیرونی خطرات سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کریں،ایرانی حکام کی جانب سے موجودہ انتخابات میں ساٹھ فیصد عوام کی شرکت کو ایرانی انقلاب کی بڑی کامیابی تصور کیا جارہا ہے۔