تہران(جیوڈیسک)ایران اور شمالی کوریا نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
تہران میں صدر محمود احمدی نژاد اور شمالی کوریا کے نائب سربراہ کم یونگ نام نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کم یونگ کو بتایا کہ ایران اور شمالی کوریا کا دشمن ایک ہی ہے جس کی جانب سے پیدا کئے گئے خطرات سے نمٹنے کے لئے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔