ایران :(جیوڈیسک) ایران نے دیگر ممالک کی جانب سے تجارتی ادائیگیاں سونے میں کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے باعث مغربی ممالک کی جانب سے مالیاتی پابندیوں کے بعد ایران اپنے تجارتی ادائیگیوں کے نظام کو وسعت دے رہا ہے۔
ایران نے خطے کے دیگر ممالک سے کرنسی سواپ کے ساتھ ساتھ باہمی تجارت کے لئے ادائیگیاں سونے میں بھی کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ محمود باہمانی کا کہنا ہے کہ ایران تیل کی برآمدی ادائیگیوں کے لئے ڈالر پر انحصار نہیں کر رہا۔دیگر ممالک اپنی کرنسیوں میں بھی ادائیگیاں کرسکتے ہیں اور اگر کوئی ملک سونے میں ادائیگی کرنا چاہتا ہے تو کرسکتا ہے۔