ایران سے متعلق غلط اندازہ لگانا تباہ کن ہو سکتا ہے، مولن

mike mullen

mike mullen

امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے ایران کے ساتھ براہ راست ابلاغی رابطوں کی کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نتائج کا غلط اندازہ لگانا تباہ کن ہو سکتا ہے۔
مائیک مولن کا یہ بیان وال سٹریٹ جنرل کے گزشتہ روز چھپنے والے اس رپورٹ گے بعد سامنے آیا ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ ملٹری ہاٹ لائن قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ بدھ کو کارنیگی انڈومنٹ برائے عالمی امن سے خطاب کرتے ہوئے مائیک مولن نے کہا کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ہمارا ایران کے ساتھ رابطہ منقطع ہے حتی کہ سرد جنگ کے سیاہ ترین دنوں میں بھی ہم نے سویت یونین کے ساتھ رابطہ استوار رکھا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارا ایران کے ساتھ ابلاغی رابطہ نہیں اس لیے ہم ایک دوسرے کو نہیں سمجھ پا رہے اور ان حالات میں اگر کچھ رونما ہوا تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو جانچنے میں غلطی کا شکار ہیں اور یہ انتہائی خطرناک اور تباہ کن نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔