ایران میں برطانوی سفارتخانے پر حملہ، امریکا کا اظہار تشویش

barack obama

barack obama

امریکی صدر براک اوباما نے تہران میں برطانوی سفارتخانے پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ براک اوباما نے کہاکہ ایران میں برطانوی سفارتخانے پر حملے پر عالمی برادری کو تشویش ہے۔ توقع ہے ایرانی حکومت حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
تہران میں مظاہرین نے برطانوی سفارتخانوں کے دو کمپانڈ پر حملہ کیاتھا، کھڑکیوں کے شیشے توڑے اور کمپانڈ میں کھڑی کاروں کو نظر آتش کردیاتھا۔ برطانیہ سمیت عالمی برداری نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔