ایران نے ایٹمی معائنہ کاروں کو اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

iran nuclear

iran nuclear

ایران نے ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عالمی سفارت کاروں نے ویانا میں انکشاف کیا ہے کہ آئندہ اقوام متحدہ کے معائنہ کار ایران کے ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرسکیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی حکومت نے اصولی فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اپنے جوہری تنصیبات کے معائنے کے لئے عالمی معائنہ کاروں کواس شرط پر اجازت دے گا کہ اس کی تنصیبات کو دیکھنے میں کسی بھی طرح کا خفیہ طریقہ استعمال نہ کیا جائے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایٹمی تنصیبات جانچنے والے ادارے آئی ایای اے معائنے کے سلسلے میں کسی بھی شرط کی پابند نہیں ہوتی۔ نام نہ بتانے کی شرط پر سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے معائنہ کار جنوری میں ایران کا دورہ کریں گے جو کہ خفیہ رکھا گیا ہے،اس سلسلے میں ایران کی حکومت کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔