ایران نے ایٹمی پروگرام کی مکمل نگرانی کی مشروط پیشکش کردی ہے اور نگرانی کیلئے پابندیاں ہٹانے کی شرط عائد کی ہے۔ یہ پیشکش ایران کے ایٹمی پروگرام کے سربراہ کی طرف سے اقوام متحدہ کو کی گئی ہے۔ نائب صدر فریدون عباسی کے مطابق ان کی طرف سے ایران کے ایٹمی پروگرام اور ایٹمی سرگرمیوں کی پانچ سال تک نگرانی کی پیشکش کی گئی ہے تاہم اس کیلئے ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔